peca ke khilaaf kuj ka ahtejaaj aj hoga

پیکا کے خلاف کے یوجے کا احتجاج آج ہوگا۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی جانب سے پیکا قانون کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال پر کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے زیر اہتمام ہفتہ 22 فروری کو سہہ پہر 4 بجے کراچی پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا، جس میں صحافی، کراچی بار ایسوسی ایشن کے عہدےدار اور دیگر وکلاء کے ساتھ سول سوسائٹی اور انسانی حقوق کے کارکن بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ کے یو جے کے صدر اعجاز احمد، جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار، پی ایف یو جے کے سینئر راہنمائوں حسن عباس اور جی ایم جمالی نے اراکین سے اس احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں