peca ke khilaaf darkhuast wafaq ko notice jaari

پیکاکے خلاف درخواست، وفاق کو نوٹس جاری۔۔

لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا۔۔ پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادی اظہار شدید متاثر ہو گا۔۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیا گیا آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں