پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا جسٹس راجہ انعام امین منہاس آج پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستوں پرسماعت کریں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آج کی سماعت کی کازلسٹ جاری کردیں درخواستیں وکیل عمران شفیق اور ریاست علی آزاد کے ذریعے دائر کی گئیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016(پیکا) کو سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا۔ اس قانون کا مقصد آن لائن ہراسانی، نفرت انگیز مواد، مالی دھوکہ دہی اور قومی سلامتی کے خلاف جرائم کو روکنا تھا۔ تاہم اس قانون میں ترامیم متعارف کرائی گئیں، جنہیں صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سوشل میڈیا صارفین نے آزادی اظہار پر قدغن قرار دیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے ) اور اینکرز ایسوسی ایشن نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا تھا۔ ان تنظیموں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ قانون آزادی صحافت اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔
![ahmed farhad ki paishi tak case band nai hoga](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2022/01/islamabad-high-court-800x320.jpg)
پیکابل کے خلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر۔۔
Facebook Comments