پیپلز لائرز فورم پنجاب نے متنازعہ پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آئین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت کی حمایت کی ہے اور آزادی اظہار کے حق کو برقرار رکھنے پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ پیکا ایکٹ پاکستان پیپلز پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر منظور کیا گیا، پیکا ایکٹ جمہوری اقدار پر حملہ اور صحافتی آزادی کو دبانے کی کوشش کی نمائندگی کرتا ہے۔ پیپلز لائرز فورم پنجاب ملک بھر کے صحافیوں کے ساتھ انکے احتجاج میں یکجہتی کے طور پر کھڑا ہے جو اس ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم صحافی برادری کے حقوق کے دفاع کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہیں اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے تمام ضروری قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ایسی متنازعہ قانون سازی صحافت کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتی۔ پیپلز لائرز فورم پنجاب میڈیا کی آزادی کو روکنے کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کرے گا اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی قانون کو چیلنج کرتا رہے گا۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پیکا ایکٹ کی متنازع شقوں پر فوری نظرثانی کرے اور اسے منسوخ کرے تاکہ آزادی اظہار کے تقدس کے تحفظ اور جمہوری اصولوں کو برقرار رکھا جا سکے۔ پیپلز لائرز فورم پنجاب اس جدوجہد میں صحافی برادری کا ساتھ دینے کے اپنے عزم پر قائم ہے اور اس غیر آئینی قانون کو چیلنج کرنے کے لیے تمام دستیاب قانونی راستے اپنائے گا۔ معلومات اور آزادی اظہار کا حق جمہوریت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور اسے دبانے کی کسی بھی کوشش کا سخت قانونی مزاحمت کیا جائے گا۔