کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے پیکا کے تحت آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری آصف بشیر چوھدری سمیت 150 صحافیوں کے خلاف مقدمات کی پُرزور الفاظ میں مذمت کی ایک بیان میں صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور مجلس عاملہ کے ارکان نے کہا ھے کہ آج ملک بھر میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو دیوار سے لگانے کے اوچھے اور گھٹیا حربے استعمال کیے جارہے ھیں ایک طرف میڈیا سے وابستہ افراد بدترین معاشی مسائل اور مشکلات کا شکار ھیں دوسری طرف انھیں پیکا جیسے کالے قوانین کے ذریعے دبانے کی کوشش کی جارہی ہے 150 صحافیوں کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں اسی سلسلے کی کڑی ھیں بیان میں کہا گیا ہے کہ بغیر نوٹسز اور انکوائری کے ایف آئی اے نے مقدمات درج کئے جو سراسر زیادتی اور ناانصافی ھے کے یو جے کے صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے مذید کہا ھے کہ فیک نیوز اور منفی پروپیگنڈہ کرنے والے نام نہاد صحافیوں کے خلاف کارروائی ھونی چاھئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ہمیشہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی ھے لیکن پیکا کے تحت سب کو ایک ھی لاٹھی سے ہانکنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی ایسے غیر قانونی اور ناانصافی پر مبنی کالے قوانین اور اس کے نتیجے میں صحافیوں کے خلاف کارروائیوں کی نہ صرف مزاحمت کریں گے بلکہ ملک بھر میں بھرپور احتجاج بھی کرینگے کے یو جے کی مجلس عاملہ نے مطالبہ کیا ہے کہ آصف بشیر چودھری سمیت 150صحافیوں کے خلاف درج مقدمات فوری واپس لئے جائیں بیان میں زیرعتاب تمام صحافیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آزادی صحافت کے لئے جدوجھد جاری رہے گی۔ بیان میں میڈیا ہاؤسز اور بعض اخبارات سے جبری برطرفیوں اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا ۔