پیکا ایکٹ میں ترمیم آزادی صحافت کے جھوٹے دعوے کرنے والے کی جانب سے ازادی صحافت پر آزادی اظہار پر بدترین قدغن ہے۔صحافیوں کی آواز کو دبانے کے لیے حکمران مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے پیکا ایکٹ میں حکمرانوں کی جانب سے ترمیم کیے جانے پر کیا۔ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ حکمران ملک میں آزادی اظہار رائے کہ صرف جھوٹے دعوے کرتے ہیں۔مگر یہ کبھی نہیں چاہیں گے کہ صحافی کھل کر آزادی اظہار رائے کا اظہار کریں۔حکمران اپنے سیاہ کارناموں کو چھپانے کے لیے میڈیا کو بلیک میل کر رہے ہیں۔حکمران شاید یہ نہیں جانتے کہ آئین پاکستان ہر شہری کو اظہار کی اجازت دیتا ہے۔یہ وہی حکمران ہیں جب پچھلے ادوار میں آزادی اظہار رائے پہ پابندی لگائی گئی تو یہ بھی چیخ چیخ کر اسے کالا قانون کے رہے تھے۔آج وہ ان کے بیانات کہاں گئے۔حکمرانوں کی جانب سے ہر روز میڈیا پر نئے نئے انداز سے پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔مگر یہ بھول گئے ہیں کہ حق اور سچ کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکتا۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں صرف ایک صحافت ہی ایسا ادارہ بچا ہے جو حکمرانوں کو آئینہ دکھاتا ہے۔حکمران جب بھی کچھ غلط کرنے والے ہوتے ہیں وہ میڈیا پر اسی طرح کی پابندیاں لگاتے ہیں،کیونکہ صحافتی ہی ہے جو حکمرانوں کو ان کا اصل چہرہ دکھاتی ہے۔ملک میں سفارشی کلچر اور کرپشن بھی انہی حکمرانوں کی پیدا کردہ ہے۔حکمرانوں نے انسانی حقوق کے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔پاکستان سنی تحریک نے ہمیشہ حق اور سچ کے لیے آواز حق بلند کی ہے۔حکمران جب تک اس طرح کے ترمیمے کرنا نہیں چھوڑیں گے ہم ان کا پیچھا بھی نہیں چھوڑیں گے۔حکمرانوں کو ہر پلیٹ فارم پر آئینہ دکھایا جائے گا۔جب تک ملک میں قانون کی بالا دستی نہیں ہوئی اس طرح کی پابندیاں لگتی رہی گی۔آزادی اظہار رائے میں ترمیم کیے جانے کے خلاف پاکستان سنی تحریک صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
پیکاایکٹ صحافیوں کی آواز دبانے کی کوشش ہے، سنی تحریک۔۔
Facebook Comments