peca act par peoples party ne doghla pan dikhaya

پیکا ایکٹ پر پیپلزپارٹی نے دوغلاپن دکھایا، اپوزیشن لیڈرعمرایوب۔۔

جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نےکہا ہےکہ میری نظر میں تو پاکستانی ریاست کو میانمار اور نارتھ کوریا جیسا ملک بنادیا گیا ، پیکا ترمیمی ایکٹ اور پاکستان ڈیجیٹل بل کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ اس پر پیپلز پارٹی کو کہیں سے ہدایات آئی ہیں ورنہ تو اس بل کوروکے رکھنے میں ہم اور پیپلزپارٹی ایک تھے تاہم پھر انہوں نے دوغلا پن دکھایا اور اس بل کو منظور کرنے کی حامی بھرلی یہ وہ قانون ہے جس کے تحت وہ سارے ادارے جو ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ ہیں وہ سارے ادارے ایک ہی چھتری تلے آگئے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا جب ہمارے دور میں پیکا ترمیم آئی تھی تو وہ زیادہ تر پورنو گرافی پر تھی کہ اس کو بلاک کیا جائے اس میں میڈیا کا کوئی نہیں تھا ۔ انہوں نے امریکی تجارتی وفد کے دورہ پاکستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اخبارات میں خبر ہے کہ رچرڈ گرینئل کو مس لیڈ کیا گیا ہے میں کہوں گا کہ یہ سب کچھ صحافی برادر ی کی کنپٹی پر بندوق رکھ کر ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اخبارات میں نمایاں کرکے لگوایا گیا ہے جس کو ہم مسترد کرتے ہیں ۔کہا جارہا ہے کہ اربوں ڈالرز کی انویسٹمنٹ آرہی ہے دو سال سے تو ہم ایس آئی ایف سی کا انتظار کررہے ہیں کیا ان کو یاد نہیں کہ اب تو فنڈ سیکنڈ لگتے ہیں اور ٹرانسفر ہوجاتے ہیں لیکن شاید انہوں نے اونٹ کے قافلوں پر لاد کر وہ ڈالر بھیجے ہیں جو آکر ہی نہیں دے رہے ہیں ۔  ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں