PFUJ JOINT ACTION COMMITTEE KA HANGAMI IJLAS AJ HOGA

پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف صحافیوں کاآج ملک گیر احتجاج ۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ایسوسی ایشن ( پی ایف یو جے) نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف منگل کے روزملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ کو ڈریکونین قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے پریس کلبز کے باہر صحافی شام 3 بجے احتجاجی مظاہرے کریں گے ۔پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے کہا کہ کل ملک بھر کے پریس کلبز کے باہر مظاہرے کریں گے، حکومت نے اپیل کے باوجود قانون پر مشاورت نہیں کی۔پی ایف یو جے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ترامیم آئین کی روح کے منافی ہیں، جنہیں ہرگز قبول نہیں کریں گے، تمام صحافی متحد ہو کر حکومت کو ٹھوس پیغام دیں، کل کے مظاہروں میں صحافی ضرور شرکت کریں۔واضح رہے کہ اب سے چند گھنٹے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے پیکا ترمیمی بل کی منظوری دی تھی، کمیٹی کے اجلاس میں صحافتی تنظیموں اور جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کی مخالفت کی تھی۔سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا تھا کہ صحافیوں کا تحفظ بھی کرنا ہے، اگر قانون کا رخ صحافیوں کی طرف آئے گا، تو ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔سینیٹر فیصل سلیم رحمٰن کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا تھا، جس میں پیکا ترمیمی بل پر بحث ہوئی، صحافتی تنظیموں نے بل کی مخالفت کی تھی۔چیئرمین کمیٹی نے صحافتی تنظیموں کی جانب سے تحریری سفارشات پیش نہ کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے تھا کہ صحافتی تنظیموں کو اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں پیش کرنی چاہیے تھیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں