peca act mein hukumat khud madai or khud munsif hogyi

پیکاایکٹ میں حکومت خود مدعی اور خود منصف  ہوگی، آفاق احمد

مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ آفاق احمد کاکہنا ہے کہ پیکا ایکٹ سیاسی مخالفین کی آواز کچلنے کیلئے بنایا گیا ہےیہ قانون حکومتی مشینری اور وزرا اور مشیروں کی کرپشن اور غلط کاریوں پر پردہ ڈالنے کیلئے ہےیہ قانون مظلوم عوام کو اپنے دفاع سے محروم کرنے کیلئے بنایا گیا ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ قانون عوام کو آزادی اظہار جیسے بنیادی حق سے محروم کرنے کیلئے بنایاگیا ہےہم آزادی اظہار جیسے اپنے اس بنیادی حق سے دست بردار نہیں ہونگے ہم اس قانون کو یکسر مسترد کرتے ہیںعوام کی آواز دبانے اور اپنی غلط کاریوں پر پردہ ڈالے رکھنے کیلئے 2022 میں بھی اسی طرح کا قانون بنایا تھااسلام آباد ہائی کورٹ نے کالعدم قرار دے کر اس قانون کے تحت گرفتار ہونے والوں کی فوری رہائی کا حکم دیا تھاآج اسی قانون کی تھوڑی سے شکل تبدیل کرکے  آزادی اظہار کا گلا گھوٹنے کیلئے د وبارہ سے مسلط کیا جارہا ہےاس قانون کے زریعے حکومت ہی مدعی ہوگی اور حکومت ہی منصف ہوگیاس خدشے کو تقویت ملتی ہے کہ حکومت اس قانون کو اپنے مخالفین اور ناقدین کو گرفتار کرنے اور جیلوں میں رکھنے کیلئے استعمال کریگی ۔عوام کے ٹیکس عوام کی فلاح پر خرچ ہونے کے بجائے اشرافیہ کی عیاشیوں پر خرچ کئے جانے پر سوال کرے تو کیا  یہ حکومت اور حکومتی ادارے کی شہرت کو نقصان پہنچانا سمجھا جائیگااس قانون کے زریعے جرم بنا کر عوام کو ہر ظلم خاموشی سے سہنے کا حکم دیا جارہا ہے۔ہمارے پرنٹ اور الیکٹرنک میڈیاسے جڑے صحافی اپنے  پیشے سے انصاف کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے وہ خطر ات سے ڈرے بغیر حقائق لکھنے اور نشر کرانا چاہتے ہیں لیکن میڈیا کے ہاوسز کے مالکان اسے منافع بخش کاروبار سمجھتے ہیں اور سرکاری اشتہارات حاصل کرنے کیلئے حکومتی کرپشن عوام کین ساتھ ہونے والے حکومتی مظالم کو کور کرنے سے گریز کرتے ہیں اس لئے شوشل میڈیا ہی ایسا پلٹ فارم ہے جو ابھی تک حکومتی اشتہار کا محتاج نہ ہونے کی وجہ سے حکومتی دباؤ بھی نہیں لیتا اور آزاد ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں