peca act digital bill kala qanoon hai

پیکاایکٹ ،ڈیجیٹل بل کالا قانون ہے، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کالا قانون ہے۔نیوزکانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پیکا کے خلاف ملک گیراحتجاج کریں گے، ہم اپنے صحافی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے، حکومت کے بل کا مقصد میڈیا کی آزادی کو ختم کرنا ہے، زیادہ دیرتک حکومت کی بدمعاشیاں نہیں چلیں گی۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں حکومت کو بےنقاب کرنے والا کوئی نہ ہو، بلاول کہتا تھا اسلام آباد کے بابوں کو ڈیجیٹل بارے نہیں پتا، آج بلاول نے ان ترامیم کوسپورٹ کیا ہے، بلاول پھر ڈرامے بازی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم میڈیا کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسمبلی میں عمرایوب کو بولنے نہیں دیا گیا، کسی کو آزادی صحافت کا گلا نہیں گھونٹنے دیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں