پی ایف یو جے دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا، سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے پیکاایکٹ میں ترامیم کو آزادی اظہار رائے پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ آئین پاکستان کے خلاف ہے پورے پاکستان کی صحافی برادری اسے مسترد کرتی ہے۔۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ایسی ترامیم کا مقصد میڈیا کی آزادی اور خصوصاً سوشل میڈیا کو دبانے کی کوشش ھے۔حکومت ھوش کے ناخن لے اور غیر جمہوری اور غیر ضروری ترمیم کو فوری واپس لے بصورت دیگر پاکستان بھر کے صحافی اور تمام جمہوریت پسند بھرپور احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایک سیاہ ضابطہ تھا جسے مزید مہلک بنا کر حکومت اپنے چہرے پر سیاہی ملنا چاہتی ہے اگر یہ جمہوری حکومت ہے تو اس سے باز رہے۔پی ایف یو جے دستور نے میڈیا ہاؤسز سے صحافیوں اور کارکنوں کی جبری برطرفیوں اور تنخوہوں میں بے جا تاخیر اور کٹوتیوں پر بھی تشویش ظاہر کی، صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت ان مسائل کے حل کے بجائے نئے مسائل کھڑے کررہی ہے۔
پیکا ایکٹ آئین پاکستان کے خلاف ہے، پی ایف یوجے دستور۔۔
Facebook Comments