پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کی قیادت وفد کی صورت میں صحافی اسد علی طور اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کی رہائش گاہ پہنچ گئی ،صحافیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی۔تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی رہائش گاہ پہنچے،ان کے ہمراہ محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، عثمان کاکڑ بھی تھے ۔بعد ازاں تمام رہنما وفد کی صورت میں تین روز قبل نامعلوم افراد کے تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی اسد علی طور کے گھر پہنچے جہاں ان کی خیریت دریافت کی ۔پی ڈی ایم قیادت کچھ دیر اسد علی طور کے گھر پر ٹھہری اور بعد ازاں وفد کی صورت میں سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے گھر پہنچے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ۔پی ڈی ایم کے وفد میں مریم نواز شریف ، مریم اورنگزیب ،مولانا عبد الغفور حیدری ،محمود خان اچکزئی سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے ۔واضح رہے کہ ابصار عالم پر چند ہفتے قبل پارک میں چہل قدمی کے دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تھی تاہم خوش قسمتی سے اس حملےمیں وہ معمولی زخمی ہوئے تھے۔

پی ڈی ایم کی اعلیٰ قیادت کا اسدطور سے اظہاریکجہتی۔۔۔
Facebook Comments