ptv se 1200 se zaid postein khatam kardin

پی سی بی میچزکے حقوق پی ٹی وی کے علاوہ کسی کو نہیں دے سکتا۔۔

لاہورکی سول عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کومیچزکےحقوق پی ٹی وی کےعلاوہ کسی اورکودینے سے روک دیا۔لاہورکی سول عدالت نے پی ٹی وی کے2ارب روپے کے دعویٰ کی سماعت میں پی سی بی کوکرکٹ میچز کے حقوق پی ٹی وی کے علاوہ کسی اورکودینے سے روک دیا۔عدالت نے پی سی بی کونوٹس جاری کرتے ہوئے6دسمبرکوجواب جمع کرانے کا حکم دیا۔پی ٹی وی نے 2ارب روپے کے دعویٰ میں موقف اختیارکیا کہ پی سی بی کے ساتھ 2023تک پاکستان میں کرکٹ میچز کی نشریات کے لئے پی سی بی سے معاہدہ ہوا تھا تاہم پی سی بی نے بغیرنوٹس دئیے5نومبر2021کو پی ٹی وی اسپورٹس کے ساتھ معاہدہ معطل کردیا۔پی سی بی کے اقدام سے پی ٹی وی کو 1 ارب روپے کا مالی نقصان اور1ارب روپے کی ساکھ متاثر ہوئی۔دعویٰ میں مزید کہا گیا کہ ڈیجیٹل پاکستان پالیسی کے نفاذ تک پی سی بی نے کرکٹ کی پاکستان میں نشریات کا معاہدہ کیا ہے۔پی سی بی کا نشریات کے حقوق معطل کرنا معاہدے کیخلاف ورزی ہے۔پاکستان ٹیلی ویژن نے استدعا کی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو کسی بھی ذریعے سے نیا معاہدہ کرنے سے روکا جائے۔ پی سی بی کو پی ٹی وی اسپورٹس کیساتھ طے شدہ معاہدے کا پابند رکھا جائے اورمعاہدہ کی کیخلاف ورزی پر پی ٹی وی کو 2 ارب روپے کا ہرجانہ دلوایا جائے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں