وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ٹیکس چھوٹ واپس لینے کا فیصلہ کر لیاہے ، پی سی بی کے میڈیا رائٹس، گیٹ منی اور سپانسر شپ فیس پر نارمل ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل سے حاصل کر دہ آمدن پر بھی ٹیکس کی سفار ش کی گئی ہے جبکہ سٹیڈیم کے اندر اور باہر سے حاصل شدہ آمدن پر بھی ٹیکس کی تجویز سامنے آ ئی ہے ، پی سی بی کی آمدن پر اس وقت چار فیصد ٹیکس عائد ہے ۔حکومت نے مختلف شعبوں کو 140 ارب کی انکم ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیاہے جس پر آرڈیننس لانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔

Facebook Comments