عالیہ رشید نے پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا اینڈکمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عالیہ رشید کا کہناتھا کہ میں نے پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا اینڈکمیونیکیشن کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عامر میر کو ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی لگائے جانے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کافی دنوں سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی شعبوں کی تشکیل نو کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ پی سی بی کے کئی شعبوں کو ری ویمپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کے لیے شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔
Facebook Comments