پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس سے احتیاط برتنے کے لیے تمام کھلاڑیوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت سندھ کی سفارش پر کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے اگلے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شائقین کی انٹری مکمل طور پر بند ہوگی اور وہ صرف گھر بیٹھ کر میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشائیوں اورمیڈیا کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے، اس کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا، کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہلخانہ کو بھی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں، مداحوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں سے آٹوگراف ، تصاویر یا سیلفیز نہ لیں، علاوہ ازیں پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ میچ کے بعد کھلاڑی، حریف ٹیم کے اسکواڈ میں شامل اراکین سے ہاتھ ملانے کی بجائے زبانی کلام کریں۔
پی سی بی کی کرکٹرز کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت
Facebook Comments