koi bartanvi channel pak england series dilchaspi nahi lerha

پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا کی تنخواہ ساڑھے تیرہ لاکھ سے زائد۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کی بھاری بھرکم تنخواہوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔پانچ لاکھ  روپے سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والوں کی فہرست قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی  رابطہ کے سامنے پیش کردی گئی، ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی سی ای او سے زیادہ ماہانہ 13 لاکھ59 ہزار651 روپے وصول کرتے ہیں۔غیرملکی فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکن کی ماہانہ تنخواہ21 لاکھ 15 ہزار910 روپے ہے، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کے اکاؤنٹ میں ماہانہ13 لاکھ 15 ہزار روپے منتقل ہوتے ہیں۔ہیڈ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق کو12 لاکھ77 ہزار711 روپے دیے جاتے ہیں، چیف ایگزیکٹیو آفیسر (قائم مقام) سلمان نصیر کو ماہانہ12 لاکھ 45 ہزار روپے ملتے ہیں۔چیف سلیکٹر محمد وسیم ہر ماہ  10 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں، ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز ذاکرخان8 لاکھ 44 ہزار708 پاتے ہیں۔ڈائریکٹر سیکیورٹی آصف محمود کی تنخواہ ساڑھے 6 لاکھ روپے، ایس جی ایم آپریشنز لاجسٹکس اسد مصطفیٰ کی تنخواہ 6 لاکھ 13 ہزار 345 روپے، ایس جی ایم فنانس عتیق رشید کی تنخواہ 6 لاکھ روپے ہے۔اسی طرح چیف ایگزیکیٹو آفیسرز محمد عبدالصبور، انور سلیم کاسی، بابر خان، نجیب صادق، عبداللّٰہ خرم نیازی 5، 5 لاکھ روپے تنخواہ لے رہے ہیں۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں