koi bartanvi channel pak england series dilchaspi nahi lerha

پی سی بی کا ایس این ٹی وی سے معاہدہ۔۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایس این ٹی وی کے درمیان معاہدے میں توسیع کے بعد اب ایس این ٹی وی پاکستان اور جنوبی افریقاکے درمیان منگل سے شروع ہونے والی سیریز اور پاکستان سپر لیگ 2021 کے میچز کی جھلکیاں دنیا کے 115 ممالک تک پہنچائے گا۔ پی ایس ایل 2021 کے تمام 34 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اس پارٹنرشپ کے مطابق ایس این ٹی وی ان تمام میچز کی جھلکیاں روزانہ کی بنیاد پر اپنے 1200 سے زائد کلائنٹس کو بھیجے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ایس این ٹی وی پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کے میچز کی جھلکیاں دنیا بھر میں پہنچائے گا، جس سے ان دونوں ایونٹس کو دنیا بھر میں کوریج ملے گی۔ شراکت داری میں اس توسیع سے پی سی بی اور ایس این ٹی وی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں