پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سمیع الحسن برنی کو پی سی بی کا ڈائریکٹر آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن مقرر کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سمیع الحسن برنی اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہیڈ آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن کے طور پر کام کر رہے ہیں تاہم انہوں نے اپنی ذمہ داریوںسے سبکدوش ہونے کیلئے آئی سی سی کونوٹس دیدیا ہے اور وہ 2019ءکے شروع میں پی سی بی میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ 51 سالہ سمیع الحسن برنی صحافی کا 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں جن میں سے 16 سال الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا اور 14 سال پی سی بی اور آئی سی سی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے کاتجربہ رکھتے ہیں۔۔
Facebook Comments