PBA ko no muntakhib ohdedaraan ko mubarkbad

چینل مالکان نے میڈیا کورٹس مسترد کردیں۔۔

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) نے میڈیا کورٹس بنانے کی حکومتی تجویز کو سختی سے مسترد کردیا ہے ایک بیان میں پی بی اے نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ مجوزہ میڈیا کورٹس کے قیام کے اصل مقصد سے آگاہ کرے اس سے پہلے سی پی این ای اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی( اے پی این ایس) بھی میڈیا کورٹس کی تجویز کو سختی سے مسترد کرچکی ہیں ۔پی بی اے نے کہا ہے کہ ایک روز پہلے پی بی اے سے ایک نا مکمل دستاویز شیئرکی گئی جس میں میڈیا کورٹس کی تفصیلات مقاصد کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا تھا، لگتا ہے یہ میڈیا کنٹرول کرنے اور آزادی اظہار محدود کرنے کی ایک اور کوشش ہے، پی بی اے نے کہا ہے کہ اس حکومت نے الیکشن سے پہلے میڈیا کی آزادی اور آزادی اظہار کی حوصلہ افزائی کے وعدے کیے تھے، پی بی اے نے حکومت سے کہا کہ وہ میڈیا کورٹس کی تجویز ترک کردے کیوں کہ ملک میں میڈیا سے متعلق معاملات سے نمٹنے کے لیے قوانین ،عدالتیں اور ریگولیٹری اتھارٹیز پہلے سے ہی موجود ہیں۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں