پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن (پی بی اے) نے بعض کیبل نیٹ ورکس پر جیونیوز کی بندش اور آخری نمبروں پر کرنے کی شکایت کا نوٹس لیا ہے۔پی بی اے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیمرا نےجیونیوز کی بعض جگہ بندش یا آخری نمبروں پر کرنےکی وجہ نہیں بتائی، پیمرا جیو کو اصل نمبروں پر فوری بحال کرے۔پی بی اے اعلامیہ کے مطابق اگر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جیونیوز سے متعلق شکایت ہے تو پیمرا اپنے قانون پر عملدرآمد کرے۔ جیو کا موقف سنے بغیر یکطرفہ طور پر نمبروں کی تبدیلی انصاف کےاصولوں کیخلاف ہے۔پی بی اے نے کہا کہ جیو کو اصل نمبروں پر فوری بحال کیاجائے، اگر کوئی خلاف ورزی ہوئی ہے تو قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔
Facebook Comments