لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے انتخابات میں نومنتخب چیئرمین میاں Bعامر محمود، سینئر وائس چیئرمین سلمان اقبال، وائس چیئرمین میر ابراہیم رحمٰن، سیکرٹری جنرل شکیل مسعود حسین، جوائنٹ سیکرٹری احمد زبیری ، فنانس سیکرٹری اطہر قاضی، پی بی اے بورڈ کے ڈائریکٹرز چوہدری عبدالرحمٰن ، غلام نبی مورائی، قیصر رفیق، شاہد جمال، مرزا محمد نعیم، ناز آفرین سہگل لاکھانی، سارہ طاہر خان اور ذوالفقار علی شاہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید کی ہے کہ پی بی اے کی نو منتخب باڈی الیکٹرانک میڈیا کی بقا اور ترقی کے لئے ایسے اقدامات کرے گی جس سے ازاد صحافت برقرار رہے اور الیکٹرانک میڈیا حقیقی معنوں میں عوام کی ترجمانی کر سکے۔صدر پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ ہم توقع کرتے ہیں کہ ازادی صحافت کے لئے پی بی اے اپنا موثر کردار ادا کرے گی، پی بی اے سے یہ بھی توقع کرتے ہیں کہ اپنے اداروں میں پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے لئے کارکنوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور میڈیا ہاوسز میں مالی عدم مسابقت کی بجائے صحافتی کارکنوں کو بہتر ماحول فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی کارکنوں کی بہتری اورآزادی صحافت کے لئے لاہور پریس کلب پی بی اے کے ساتھ کھڑا ہو گا۔