کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اور کنوینئر جوائنٹ ایکشن کمیٹی شعیب احمد کا پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کے چئیرمین و ذمہ داران کو خط ۔جیو نیوز انتظامیہ کی جانب سے اپنے ورکرز کے خلاف این آئی آر سی میں مقدمات، کراچی اور اسلام آباد کے بیورو چیف کی برطرفی اور بول نیوز سمیت دیگر چینلز میں تنخواہوں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے تینوں دھڑوں اور میڈیا ایسوسی ایشنز پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینئر اور سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے چئیرمین پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن شکیل مسعود حسین اور دیگر عہدیداروں اور اراکین کے نام پر اپنے خط میں کہا جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی طرف سے کراچی کے بیورو چیف فہیم صدیقی اور اسلام آباد کے بیورو چیف مدثر سعید کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے لئے آواز اٹھانے کے جرم میں برطرف کیا گیا۔جیو انتظامیہ نے شدید مہنگائی کے باوجود اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں گزشتہ سات سال سے اضافہ نہیں کیاہے۔ شعیب احمد نے پی بی اے کے ذمہ داران کی توجہ بول سمیت مختلف اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی طرف بھی دلائی۔انہوں نے مالکان کو یاد دلایا کہ جب بھی میڈیا ہاؤسز پر مشکل وقت آیا ہے یہ ہی میڈیا ورکرز، صحافی تنظمیں اور کراچی پریس کلب ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، کچھ میڈیا مالکان اپنے عمل کے ذریعے اس مضبوط تعلق میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جو اس ملک میں آزادی صحافت کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ مالکان صحافیوں کے ساتھ بیٹھ کر جلد ان مسائل کا حل نکالیں گے تاکہ دونوں ملکر میڈیا کی مضبوطی اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے کام کرسکیں۔
پی بی اے کے نام کراچی پریس کلب کا خط۔۔
Facebook Comments