پاکستان براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کو چیئر مین منتخب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات ہوئے، انتخابات میں چیئرمین دنیا میڈیا گروپ میاں عامر محمود کو چیئرمین پی بی اے منتخب کر لیا گیا، اے آروائے کے سلمان اقبال سینئر وائس چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔جیو نیوز کے میر ابراہیم وائس چیئرمین پی پی اے منتخب ہو گئے، ڈان ٹی وی کے شکیل مسعود سیکرٹری جنرل پی بی اے چن لیے گئے۔ آج ٹی وی کے احمد زبیری جوائنٹ سیکرٹری پی بی اے بن گئے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تین نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں نئی بات میڈیا گروپ کے پروفیسر چودھری ڈاکٹر عبدالرحمان، مہران ٹی وی کے غلام نبی مورائی اور سٹی نیوز نیٹ ورک کے محسن نقوی کامیاب رہے۔۔

Facebook Comments