paypal ko pakistan mein business model ki offer

پے پال کو پاکستان میں بزنس ماڈل کی آفر۔۔

فری لانسرز کے لئے خوشخبری ہے کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی کے لئے پے پال کو بزنس ماڈل آفر کردیا ہے ، امید ہے دو ماہ میں پے پال کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ، نگران وزیر آئی ٹی عمر سیف نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی نے پے پال کو بزنس ماڈل آفر کیا ہے ، پے پال کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے پاکستان آنےپرآمادہ کرنےکی کوشش کررہے ہیں۔عمرسیف کا کہنا تھا کہ امید ہے 2 ماہ میں پے پال کے پاکستان آنے یا نہ آنے کا فیصلہ ہوجائے گا، ماضی میں پے پال کو کبھی صحیح کیس بنا کر نہیں دیا گیا، تھرڈ پارٹی کے ذریعے پے پال کو آنے کی آفر کی ہے۔پے پال کی آمد سے فری لانسرز کیلئے دوسرے ممالک سے رقوم کی منتقلی آسان ہوجائے گی، وزارت آئی ٹی اور سٹرائپ کے درمیان بھی بات چیت چل رہی ہے ، امید ہے سٹرائپ بھی جلد پاکستان سے سروسز کا آغاز کر دے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں