تحریر: اعظم چودھری۔۔
اسلام و علیکم ،
دوستو ، آج حکومت پنجاب صحافیوں کے لئے پلاٹوں (فیز 2)کی الاٹمنٹ کا اعلان کرنے جا رہی ہے ۔ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہم نے اپنی کمیونٹی سے فیز 2 کا جو وعدہ کیا تھا آج وہ پورا ہونے جا رہا ہے کیونکہ یہ وہی فیز 2 ہے جس کے لئے پائنیر گروپ نے 2023 میں دن رات محنت کی اور منتخب اسمبلی کی کابینہ سے اس فیز 2 کی منظوری کروائی تھی ، ہم نے اگست 2023 تک یہ منصوبہ مکمل کر لیا تھا اور روڈا سے 1600 کنال زمین فیز 2 کے لئے مختص کروا لی تھی اور حکومت کو یہ تجویز دی تھی کہ پریس کلب کے وہ تمام ممبر جنہیں آج تک پلاٹ نہیں ملے انہیں بلا تفریق پلاٹ الاٹ کر دیئے جائیں مگر کچھ ناعاقبت اندیش لوگوں نے محض اپنی سیاست کی غرض سے اس پراجیکٹ کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور حکومت کو یہ باور کروانے کی کوشش کی کہ کلب کی لسٹوں میں جعلی ممبرز بھی شامل ہیں ۔ جبکہ ماضی میں تمام ممبر شپ انہی گروپوں نے کی تھیں پائنیر گروپ نے کوئی ممبرشپ نہیں کی تھی ان کے اس جھوٹے پراپیگنڈا کی وجہ سے نگران حکومت شکوک و شبہات کا شکار ہوئی، نگران وزیر اعلی محسن نقوی جو کہ میڈیا ٹاک میں بار بار کہتے رہے کہ صحافیوں کو جلد خوشخبری دیں گے مگر نومبر میں انہوں نے اعلان کیا کہ کیونکہ پریس کلب کے انتخابات آنے والے ہیں اس لئے وہ کلب انتخابات کے بعد جنوری میں اعلان کریں گے اس دوران کلب کی نومنتخب باڈی نے حکومت کے ساتھ اختلافات پیدا کر لئے جس کا ایک نقصان تو یہ ہوا کہ پنجاب حکومت نے پورے صوبے کے پریس کلبوں کو کروڑوں روپے کی گرانٹ دی مگر لاہور پریس کلب اس گرانٹ سے محروم رہا اور آج جب حکومت فیز 2 کا اعلان کرنے جارہی ہے تو لاہور پریس کلب کی باڈی کو اس عمل سے باہر نکال دیا گیا اور حکومت نے ازخود ہی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا فارمولا طے کر لیا ہے جس میں پریس کلب کی نومنتخب باڈی کا کوئی کریڈٹ نہیں ہے ، الحمدللہ یہ پائنیر کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جس کا صلہ آج صحافی کمیونٹی کو ملنے جا رہا ہے۔دوستو پائنیر گروپ مفادات سے بالاتر ہو کر صرف خدمت کی سیاست کرتا ہے جس کا منہ بولتا ثبوت یہ فیز 2 ہے جو آپکو ملنے جا رہاہے ۔اللہ کریم آپ سب کا حامی و ناصر ہو ۔سابق صد ر لاہور پریس کلب و کارکن پائنیر گروپ،اعظم چوہدری۔۔