بول متاثرین کو مبارک ہو آج سپریم کورٹ میں بول انتظامیہ نے اتفاق کیا ہے کہ وہ متاثرین کو ایک ماہ کے اندر واجبات ادا کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم اس سے قبل یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ کون بول کا ملازم ہے اور کون نہیں۔؟
اس مقصد کے لئے عدالت نے فریقین کو ایک ماہ کا وقت دیا جس میں ایک ہفتہ ملازمین کے کوائف جمع ہوں گے اور باقی تین ہفتوں میں ملازمین کی تصدیق ہوگی۔ اس کے لئے کورٹ نے کمیٹی بھی بنادی ہے جس میں بول کی جانب سے ایڈووکیٹ شہاب سرکی اور سمیع ابراہیم اور بول متآثرین کی جانب سے ایڈووکیٹ قوسین فیصل مفتی۔ جاوید اقبال اسلام آباد۔ لالہ ناصر لاہور اور عثمان آرائیں کراچی سے شامل کئے گئے ہیں
Facebook Comments