Pay All Dues of Media Workers Says PM Imran Khan

میڈیا ہاؤسز کو بقایاجات فوری اداکرنے کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ اطلاعات کو میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا کے معاملات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری،  وفاقی سیکریٹری اطلاعات، پنجاب اور خیبرپختون خوا کے صوبائی وزرا اور بلوچستان کے ڈی جی پی آر نے شرکت کی۔اجلاس سے متعلق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کے فیصلوں سے میڈیا انڈسٹری متاثر ہوئی، گزشتہ حکومت نے اشتہارات کو سیاسی آلہ کار کے طور پر استعمال کیا، ہم اشتہارات کے سیاسی فوائد کے حق میں نہیں، اشتہارات پر حکومتی کنٹرول ختم کر رہے ہیں اور اشتہارات کے اجراء کے لیے میرٹ پر مبنی پالیسی بنا رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے میڈیا ہاؤسز کے مالی بحران کے شکار ہونے اور میڈیا سے درجنوں افراد کو برطرف کرنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام سے روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ہماری حکومت میں عوام بے روزگار ہورہے ہیں جس کے بعد وزیراعظم  نے میڈیا ہاؤسز کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں