netflix par pakistani content gayab kyu

پاس ورڈ شیئرنگ اب ممکن نہیں۔۔

پاسورڈ شیئرنگ کے ذریعے اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس استعمال کرنے والے صارفین کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔ نئی اطلاعات کے مطابق نیٹ فلکس گھر سے باہر سروس کے استعمال کو ختم کررہا ہے اور رواں برس اپریل کے اختتام تک اس کا نفاذ ہوجائے گا۔ نیٹ فلکس نے پچھلے برس جولائی میں پاسورڈ شیئرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا تھا اور ایک دہائی کے دوران 2022 کی سہ ماہی میں نیٹ فلکس کو دو لاکھ کے قریب سبسکرائبر سے ہاتھ دھونا پڑا۔ سٹریمنگ سروس کے اعلامیے کے مطابق اگر کسی صارف نے گھر سے باہر سروس کو استعمال کرنا ہے تو اسے اضافی پیسے ادا کرنے ہوں گے۔ نیٹ فلکس کے مطابق وسیع پیمانے پر پاسورڈ شیئرنگ سے اس کو اپنی سہولت کو مزید بہتر اور اچھا کرنے میں سرمایہ کاری کیلئے کم مواقع مل رہے ہیں۔ امریکا کی بعض ریاستوں میں ٹرائل کے طور پر گھر سے باہر کے فرد کو اکاؤنٹ شیئر کرنے پر دو سے تین ڈالر اضافی چارج کیے جارہے ہیں جس پر متعدد افراد نے اپنی سبسکرپشن کینسل کرادی ہے۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں