پشتو گلوکارہ نیلم گل کو ہوائی فائرنگ کرنے کے جرم میں گرفتارکرلیاگیا،پولیس نے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پشتو گلوکارہ نیلم گل کی ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پشتو گلوکارہ نیلم گل ہوائی فائرنگ کر رہی ہیں، یہ ویڈیو گلوکارہ نے مرادن میں ہوائی فائرنگ کے دوران سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ خیبرپختونخوا کے مردان ڈسٹرکٹ میں ہوائی فائرنگ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معروف گلوکارہ کو حراست میں لیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پشتو گلوکارہ نیلم گل نے نئی گاڑی لینے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی جس کے الزام میں انہیں گرفتار کیا گیا۔ مردان کےتھانہ ہوتی کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےاداکارہ کوگرفتارکرکےایف آئی آر درج کرلی ہے۔نیلم گل پر 3/4 اے ایف دفعہ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔۔اداکارہ کوسوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
