sajal aly ki talaq ki tasdeeq

پسند کی شادی کو ترجیح دیتی ہوں، سجل علی۔۔

معروف اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شادی ایک خطرہ یا رِسک ہے۔سوشل میڈیا پر سجل علی کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ میزبان نے سوال کیا کہ آپ پسند کی شادی کے حق میں ہیں یا ارینج میرج زیادہ بہتر ہے؟جس کے جواب میں ادکارہ سجل کا کہنا تھا کہ ’میں پسند کی شادی کو زیادہ ترجیح دیتی ہوں مجھے محبت پر اور محبت کی شادی پر یقین ہے، لیکن میں اتنا کہنا چاہوں گی کہ شادی صرف ایک رِسک ہے چاہے تو پسند کی ہو یا ارینج ہو‘۔یاد رہے کہ سجل علی اداکار احد رضا میر کی اہلیہ ہیں اس جوڑی کو پچھلے ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں دیکھا گیا جسکی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کی علیحدگی کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہتی ہیں تاہم سجل اور احد ان افواہوں پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں