پارس جہانزیب کا سما پر نوٹس پیریڈ۔۔

اینکر پرسن پارس جہانزیب نے نجی ٹی وی سماء سے راہیں جدا کرلیں۔ ٹوئٹر پر اپنے مختصر پیغام میں پارس جہانزیب نے کہا “میں نے سماء ٹی وی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور اب میں سماء ٹی وی پر صرف اپنا نوٹس پیریڈ مکمل کروں گی۔تمام وویورز اور فالورز کی سپورٹ کا بہت شکریہ۔” خیال رہے کہ پارس جہانزیب گزشتہ کئی برسوں سے سماء ٹی وی پر پرائم ٹائم میں “نیوز بیٹ” کے نام سے شو کر رہی تھیں۔پپو نے ستمبر کے دوسرے ہفتے میں ہی بتادیا تھا کہ پارس جہانزیب اب نیا چینل ’’سنو ٹی وی‘‘ جوائن کررہی ہیں۔۔ سماٹی وی سے نوٹس پیریڈ پورا ہوتے ہی وہ سنوٹی وی کی اسکرین پر نظر آئیں گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں