parliament ki coverage karne wale channels se paise lene ka faisla

پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ۔۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے پاکستان ٹیلی ڈویژن (پی ٹی وی) پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کرنے والے چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ کر لیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا، اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کی قیادت میں ہوا، قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ کی فیڈ استعمال کرنے والے چینلز سے پیسے لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جو نجی چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ استعمال کر رہے ہیں وہ پیسے دیں گے۔ چینلز پی ٹی وی پارلیمنٹ کی براڈکاسٹ لیکر پیسے لے رہے ہیں لیکن ہمیں نہیں دے رہے۔چیئر مین کمیٹی نے اسفتار کیا کہ نجی چینلز کو اجازت ہی نہیں تو وہ کیسے آکر کوریج کریں۔ اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے بتایا کہ نجی چینلز کو اجازت دینا میرا اختیار نہیں۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پارلیمنٹ کو کمرشل وینچر کی طرف چلانا چاہتے ہیں۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اگر ریاست کا چینل تقاریر بھی نہیں دکھا سکتا تو پھر کیا ہے؟چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ کل رات کو بھی چینلز پر فیک نیوز چلتی رہی۔ اس پر فواد چودھری نے کہا کہ ہمیں فیک نیوز کے حوالے سے کافی مسائل کا سامنا ہے۔ پوری دنیا اس حوالے سے رولز لارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا۔ ایک کمیٹی بنادی گئی جس میں ڈرافٹ شئیر کیا جائے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں