ptv qaaseedago ban chuka hai

پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس،سرکاری ٹی وی کوریج ہی نہ کرسکا۔۔

پی ٹی وی میں ماتحت نے اپنے ڈائریکٹر نیوز کے خلاف انکوائری بٹھا دی۔۔پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک اور انوکھی داستان سامنے آگئی ہے۔۔بدھ کے روز پاکستان کی سیاست میں نئی راہ کا تعین کرنےکے لیے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا گیا جس میں اپوزیشن اور حکومت نے اپنی عددی برتری ثابت کرنا تھی۔اس اہم اجلاس کی لائیو کوریج کے لیے پی ٹی وی نے اپنی ٹیم ہی تعینات نہیں کی۔۔وزیراطلاعات فواد حسین چودھری کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پہلے کی گئی گفتگو بھی ٹیم کے نہ ہونےکی وجہ سے قومی ٹی وی پر براہ راست نہیں دکھائی جاسکی۔ اس ناقص کارکردگی کا جب حکام بالا اور وزیر اطلاعات کو علم ہوا تو نیوز روم میں ہلچل مچ گئی۔پی ٹی وی نیوز روم ذرائع کے مطابق اتنے بڑی کوریج کے لیے ایگزیکٹو پروڈیوسر نے اپنی ٹیم کے ساتھ بیٹھ کے کوئی منصوبہ بندی نہیں‌ کی۔۔ نیوز روم کی کارکردگی کی تمام تر زمہ داری ٹیم کی قیادت کرنے والے پر عائد ہوتی ہے۔ کام اچھا ہو یا برا دونوں صورتوں میں ٹیم کے لیڈر پر ہی بات جاتی ہے۔اس وقت پی ٹی وی میں سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر کے عہدے پر جو صاحب تعینات کئے گئے ہیں، پی ٹی وی کے ایم ڈی کے بعد سب سے زیادہ اختیارات انہی کے پاس ہیں۔۔ڈائریکٹر نیوز اور کنٹرولر نیوز جو عہدوں میں موصوف سے بڑے ہیں لیکن وہ بھی موصوف کو ہی رپورٹ کرتے ہیں۔۔۔نیوز روم ذرائع کاکہنا ہے سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر نے بدانظامی اور نا اہلی کی اپنی تمام زمہ داری ڈائریکٹر نیوز، کنٹرولر نیوز اور حال ہی میں بھرتی ہونے والے اسائمنٹ ہیڈ  سمیت کئی افرادپر عائد کر کے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔چند ہفتوں پہلے بھی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف سے متعلق خبر نشر کی گئی جسے رکوانے کے باوجودنشر کیا جاتا رہا اس وقت بھی سینئر ایگزیکٹو پروڈیوسر نے ڈائریکٹر نیوز کو معطل کردیا تھا۔تازہ ترین واقعہ میں جن کے خلاف انکوائری کا حکم دیا گیا ہے ان میں ڈائریکٹر نیوز، کنٹرولر نیوز ، رپورٹر ز سمیت کئی ملازمین شامل ہیں۔۔.

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں