قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کے احاطے میں غیر مجاز سوشل میڈیا انفلونسرز، یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کے داخلے پر باضابطہ پابندی عائد کر دی ہے۔ قومی اسمبلی میں یو ٹیوبر، ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلونسرز پر پابندی کا فیصلہ 23 دسمبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر کچھ غیر مجاز یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلونسرز کی معزز اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ بدسلوکی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ یہ یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز بغیر اجازت کے پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوئے۔ اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کے تناظر میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے صدر پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کو بھی آگاہ کیا تاکہ اس سلسلے میں پی آر اے کا موقف حاصل کیا جا سکے۔
Facebook Comments