parliamani reporters association ki taqreeb half biradari

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری۔۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے نو منتخب ممبران کی حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پی آر اے کی ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے نو منتخب ممبران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں PRA کی ایگزیکٹو باڈی کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پارلیمانی کارروائی کو شفافیت، انصاف پسندی اور دیانتداری کے ساتھ عوام تک پہنچانا میڈیا کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرجانبدار، باخبر، اور فعال صحافتی برادری کی اہمیت سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دنیا غیر معمولی رفتار سے بدل رہی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے پی آر اے کی کارکردگی میں مزید بہتری کے لئے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں پی آر اے کی نو منتخب قیادت نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تنظیم کے صدر عثمان خان اور سیکرٹری جنرل نوید اکبر نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے سربراہان چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ہر قدم پر حوصلہ افزائی اور رہنمائی فراہم کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں