سینیئر صحافی اور تجزیہ نگار مظہر عباس نے کہا ہے کہ پارلیمانی نظام شدید خطرے میں ہے ، یہ چلتا ہوا نظر نہیں آرہا۔جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود محکمہ خزانہ نے فنڈز جاری نہیں کیے، اب سپریم کورٹ محکمہ خزانہ کے حکام کو طلب کرے گی جس پر ان کا جواب ہوگا کہ انہوں نے کابینہ کے فیصلے کی وجہ سے فنڈز جاری نہیں کیے، انہوں نے کہا کہ اس کے بعد چیف جسٹس وزیر اعظم کو توہین عدالت کیس میں طلب کرسکتی ہے جس کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گی اور ملک مارشل لاء کی جانب جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انتخابات نہ ہوئے تو اس سے ایک بری روایت قائم ہو جائے گی اور اس روایت کا سب سے زیادہ نقصان موجودہ اتحادی حکومت کو ہی ہوگا ۔
Facebook Comments