ٹوئینٹی فور نیوز میں ملازمین کی کار پارکنگ کا کوئی بندوبست نہیں، ٹوئینٹی فور نیوز کاکراچی بیورو ڈی ایچ اے کے ایک بنگلے میں بنا ہوا ہے لیکن پھر بھی تمام ملازمین اپنی گاڑیاں باہر مین روڈ پر کھڑی کرتے ہیں، پپو کے مطابق حال ہی میں جوائن کرنے والے ایک رپورٹر کی کھڑی گاڑی کو ایک موٹر سوار شخص نے ٹکر مار کر بھاری نقصان پہنچا دیا۔۔ پپو کے مطابق رپورٹر کی گاڑی کا بمپر اور ایک بیک لائٹ ٹوٹ گئی جس کا تخمینہ پچاس ہزار روپے لگایا گیا ہے جب اس رپورٹر کی ماہانہ تنخواہ بھی اتنی ہی ہے جتنے کا نقصان ہوا ہے۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل انتظامیہ ورکرز کا خیال کریں اور ان کی گاڑیوں کو دفترکے اندر پارکنگ میں پارک کروائیں۔
Facebook Comments