ندا یاسر نے اپنے مارننگ شو میں وائرل سینسیشن ٹک ٹاکر عائشہ کو مدعو کرنے پر ہونیوالی تنقید کے بعد بالآخر خاموشی توڑدی اور کہا کہ عائشہ کو بلانے پر اُن پر کافی تنقید ہوئی تھی، وہ پڑھے لکھے لوگوں کو بھی بلاتی ہیں مگر وہ شو کوئی نہیں دیکھتا، ایسے بہت لوگوں کو بلاتی ہوں جو وائرل نہیں ہوتے، اُن پر ریٹنگ بھی نہیں آتی جو وائرل لڑکیوں کو بلانے پر ریٹنگ آتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک شو میں 8، 8 باصلاحیت اور مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کو مدعو کیا ہے مگر اُن شوز کو کوئی دیکھتا ہی نہیں ہے، ٹی وی وہی دکھاتا ہے جو عوام دیکھنا چاہتے ہیں، سوشل میڈیا پر دن بہ دن وائرل ہوتی سیاسی شخصیت اختر لاوا سے متعلق کہا کہ اب لوگوں کی ڈیمانڈ ہے کہ اختر لاوا کو بُلائیں، وہ اختر لاوا کو جانتی تک نہیں ہیں۔ان کاکہناتھاکہ شو میں زہرہ اور پاوری گرل دونوں کو بلایا تھا لیکن آج زہرہ کو کون جانتا ہے؟ میرا قصور نہیں، لوگوں کا قصور ہے، انہیں اگر ساس بہو والے ڈرامے ریٹنگ لارہے ہیں تو چینل ایسے ڈرامے بنا رہاہے کیونکہ لوگ دیکھتے ہیں، چینل وہی کرے گا جو لوگ دیکھیں گے ، اگر پڑھے لکھے لوگوں کو شو پر لاتی ہوں تو پھر دیکھتے کیوں نہیں۔
پڑھے لکھے لوگ بلاؤ تو شو کوئی نہیں دیکھتا،ندا یاسر۔۔
Facebook Comments