samaa ka chief cameraman loot gya

پرچی پر نوکری سے نکالے جانےکا انکشاف۔۔

پرچیوں پر بھرتیوں کے بعد اب پرچی پر نوکری سے نکالے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ سما ٹی وی میں ڈیوٹی اوقات بڑھائے جانے کے حوالے سے ورکرز میں تحفظات پائے جاتے ہیں، خاص طور پر ڈرائیوروں کو ڈیوٹی کے اوقات کار بڑھائے جانے پر خاصی بے چینی پائی جارہی تھی۔۔ اس حوالے سے  سما ٹی وی کے مالک علیم خان سے سوال کرنے پر سما ٹی وی کی اسلام آباد انتظامیہ نے پندرہ سال سے کام کرنے والے سب سے محنتی ڈرائیور ضمیر الحسن اور راشد کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ وجہ پوچھی تو کہتے ہیں بھائی پرچی میں آپ کا نام آیا ہے۔۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں نے سما کے مالک عبدالعلیم خان کے اصرار پر ان سے ملاقات میں اپنے مسائل بیان کئے تھے، جو کہ سما کی اسلام آباد انتظامیہ کوشدید ناگوار گزرے اور دو ڈرائیوروں کو فوری فارغ کردیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ سما کے چیئرمین عبدالعلیم خان کو اس معاملے کا نوٹس لینے کی ضرورت ہے کیوں کہ اگر اس طرح ہوتا رہا تو کوئی بھی ورکر ان سے ادارے کے مسائل کے بارے میں ڈسکس نہیں کرے گا۔اس طرح ادارہ تباہی کی جانب گامزن ہوجائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں