سما نیوز کو ایک اور بڑا جھٹکا، ایک کے بعد ایک نامور صحافی و اینکرز سما نیوز کو خیرباد کہنے لگے ، معروف اینکر صحافی پارس جہانزیب سما نیوز سے مستعفی ہوگئی ہیں، جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹیوٹر اکاونٹ پر کیا
I have resigned from @SAMAATV but will be hosting NEWS BEAT till first week of August as my notice period. Due to personal commitments I will be traveling abroad & In Sha Allah after sometime viewers will see me on screen 📺 Thanks for your support. Stay Blessed! 🙂
— Paras Jahanzaib پارس جہاں زیب (@Parasjahanzaib1) July 11, 2019
پارس جہانزیب News Beat کے نام سے سما پر پروگرام کرتی ہیں، پارس کے جانے بعد سما نیوز کے پاس کوئی نامور اینکر موجود نہیں، ریٹنگ لانے والے تمام اینکرز ندیم ملک، شہزاد اقبال، مبشر لقمان پہلے ہی سما نیوز چھوڑ چکے ہیں،