پپو نے انکشاف کیا ہے کہ بول نیوزکے ہاکس بے پر بنائے گئے پرتعیش ہٹ کا افتتاح آج کیا جائے گا۔۔ اور ویک اینڈ کے حساب سے تقریب بھی کی جائے گی۔۔ پپو کے مطابق بول نیوزکا ہاکس بے پر ہٹ چھ ہزار گز سے زائد رقبے پر مشتمل ہے ، جس میں شاندار سوئمنگ پول بھی بنایاگیا ہے۔۔ پپو کے مطابق اس پرتعیش ریزورٹ کا فرنیچر پچھلے کافی دنوں سے بول ہیڈآفس کے تیسرے فلور پر تیارکیاجارہا تھا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔ جن لوگوں کے ذمہ اس ریزورٹ کی تیاری تھی، انہوں نے اسے بنانے میں کافی گھپلے بھی کئے ہیں، ایک ایک نلکے کی قیمت ایک لاکھ روپے بلوں میں لکھی گئی ہے۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔ اس ریزورٹ سے بول کے کارکنوں فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے بلکہ یہ پرتعیش تفریح صرف من پسند لوگوں کو نوازنے کے لئے ہوگی۔۔

Facebook Comments