عمران جونیئر ڈاٹ کام کی خبر پر ایکشن، بول نیوز کی نئی انتظامیہ نے کرمنل ریکارڈ رکھنے والے نمائندے کو فارغ کردیا اور پرانے نمائندے کو اپنے عہدے پر بحال کردیا۔۔گزشتہ روز پپو نےبول نیوزکے حوالے سے ایک خبر میں انکشاف کیا تھا کہ بول نیوزکے سابق سوئچر ڈین این نے رحیم یار خان میں کرمنل ریکارڈ یافتہ شخص کو چینل کی نمائندگی دی۔ متعلقہ رپورٹر کے خلاف درجنوں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ جن کی دستاویزات بھی موجود ہیں۔ رپورٹر کے خلاف چوری ڈکیتی، فائرنگ، اقدام قتل، زمینوں پر قبضے جیسے مقدمات درج ہیں۔پپو نے بتایاتھا کہ مذکورہ رپورٹر انگوٹھا چھاپ ہے ایک دن بھی اسکول نہیں گیا۔جب مذکورہ رپورٹر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں ممبر شپ کے لیے سول جج حسن محمود کی عدالت میں کیس کیا کہ میں صحافی ہوں مجھے ممبر شپ دی جائے عدالت نے کیس ہی خارج کر دیا کیونکہ عدالت نے اپنے ریمارکس میں لکھا کہ درکواست دہندہ کرمنل ریکارڈ یافتہ ہے لہذا کیس خارج کیا جاتا ہے جسکو ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان میں ممبر شپ نہیں ملی وہ مبینہ تین لاکھ روپے بول انتظامیہ کو دے کر بول کا رپورٹر بن گیا ۔پپو کی خبر کی نشاندہی پر بول کی نئی انتظامیہ نے فوری طور پر مذکورہ نمائندے کو فارغ کردیا اور اس سے پہلے والے نمائندے کو بحال کردیا۔
پپو کی خبر پر کارروائی، بول انتظامیہ کا ایکشن۔۔
Facebook Comments