آج ٹی وی کی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار پپو کی تلاش میں دن رات ایک کر دئے لیکن پپو ہاتھ نہ لگا ،،مگر پپو کے شبہ میں ایک غریب ورکر کو نکال دیا گیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ عمران جونئیر ڈاٹ کام پر لگنے والی خبروں سےچینل انتظامیہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔۔ پپو کے مطابق بائیس اکتوبر کوصبح کے اوقات ایک ایسوسی ایٹ پروڈیوسر جو کہ پی سی آر میں تعینات تھا اس کی ایچ آر میں پیشی ہوئی ۔۔ڈائریکٹر ایچ آر نے آج نیوز کے ملازم سے اس کی اٹینڈینس کا پوچھا جس میں گزشتہ ایک ہفتے سے وہ لیٹ آرہے تھے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر نے ایچ آر کو بتایا کہ اس کی بیوی کی طبیعت خراب ہے جس کے باعث لیٹ آرہا تھا تاہم اب وہ وقت پر آئے گا جس پر ایچ آر ہیڈ نے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر سے بدتمیزی کے لہجے میں بات شروع کر دی جس پر ایچ آر ہیڈ کو بھرپور جواب ملا ۔۔ایچ آر ہیڈ نے ورکر کے جواب کوانا کا مسئلہ بنالیا اور فوری برطرفی کا حکم دے دیا۔۔ پپو کے مطابق ایچ آر منیجر نے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کا استعفی ڈائریکٹر کے کہنے پر وصول کیا اور منظوری کے لئے ڈائریکٹر ایچ آر کی ٹیبل پر رکھ دیا ۔۔آج نیوز میں عجیب حرکتوں کی غضب کہانی چل رہی ہے لیکن مالکان ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ آج نیوز کے ایسوسی ایٹ پروڈیوسر سے استعفی نیوزروم کے ایک بڑے کے کہنے پر لیا گیا، کیونکہ اس “بڑے” کو شبہ تھا کہ ایسوسی ایٹ پرڈیوسر آج نیوز کی خبریں پپو بن کر عمران جونیئر ڈاٹ کام کو دے رہا ہے۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ایک رپورٹر نے بھی پیر کو اپنا استعفا ایچ آر منیجر کو دے دیا ہے جو تاحال منظور نہیں کیاگیا ہے۔۔ پپو کے مطابق پیر کے روز(کل) پہلی منزل پر واقع کانفرنس روم میں دوپہر بارہ بجے اہم میٹنگ رکھی گئی ہے۔ جس میں سی ای او اور ایچ آر ہیڈ کو بھی طلب کیاگیا ہے۔۔
پپو کے شبہ میں ایسوسی ایٹ پرڈیوسر فارغ۔۔
Facebook Comments