samaa ke workers ko bara jhatka

پپو کے خدشات درست، سما کی دو بڑی وکٹیں گر گئیں۔۔

پپو کی خبر ایک بار پھرسچ ثابت ہوگئی۔۔ سماء کی  دو بڑی وکٹیں گر گئیں۔۔تفصیلات کے مطابق پپو نے چند روز پہلے سما کے حوالے سے بریکنگ دی تھی کہ سما کے بڑے نام (عہدیدار) جلد استعفے دے سکتے ہیں۔۔ اس حوالے سے پپو کی مخبری ایک بار پھر درست ثابت ہوگئی۔۔ سماء ٹی وی کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ مستعفی ہوگئے۔ جوناتھن مارک المعروف جونٹی میڈیا سیلز اینڈ مارکیٹنگ کا معروف نام اور سماء ٹی وی کی مالی شہ رگ تھا۔ تمام سیلز اورمالی معاملات یہی دیکھتے تھے اور گروپ ہیڈ بھی تھے۔۔ ٹی وی  اور ڈیجیٹل سیلزبھی ان ہی کی ماتحتی میں تھے۔ طویل عرصے سے سماء ٹی وی سے وابستہ تھے۔ فوری نافذ العمل استعفے کی وجہ مبینہ طور پر  ہنومان اور پالیسیوں سے شدید اختلاف تھا۔ یہ استعفی بغیر نوٹس پیریڈ کے فوری نافذ العمل ہوگا۔ پپو نے دو روز قبل بتا دیا تھا کے اہم عہدیداران مستعفی ہونے جارہے ہیں۔ پپو نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سما کے اینکر منصور علی خان نے بھی استعفا دے دیا ہے۔ سما سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سما انتظامیہ سے ان کے مریم نواز کے انٹرویو پر اختلافات شروع ہوئے تھے جو حل نہ ہوسکے جس کے بعد انہوں نے دباؤ میں آنےکے بجائے استعفا دینے کو ترجیح دی۔۔ دوسری طرف منصور علی خان  کاکہنا ہے کہ  چینل انتظامیہ کے پریشر کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اپنے کیرئر میں آگے بڑھنا سب کا حق ہوتا ہے،پپو کے مطابق  مریم نواز کے انٹرویو سے پہلے ہی ان کی کسی اور چینل سے بات چیت چل رہی تھی۔پپو کا کہنا ہے کہ منصور علی خان اب ہم نیوز کی اسکرین پر نظر آئیں گے بہت ممکن ہے کہ انہیں مہر بخاری کے شو کا ٹائم سلوٹ ملے، مہر بخاری اب اے آر وائی سوئچ کرچکی ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں