pappu ka mukhbar kon 92 mein talaash jaari

پپو کا مخبر کون؟ 92میں تلاش جاری۔۔

نائنٹی ٹو کے کراچی بیورو میں مالک کے تشدد کے بعد خوف وہراس کا ماحول ہے، پپو کے مطابق رپورٹرز کا مورال انتہائی ڈاؤن ہے، مورال بڑھانے کے لئے لاہور سے خاص طور پر ڈائریکٹر کورآرڈینشن کو بھیجا گیا ہے جنہوں نے آج یعنی اتوار کے روز رپورٹرز سے انفرادی طور پر تنہائی میں ملاقاتیں کیں اور انہیں سمجھا بجھا کر رام کرنے اور ان کا مورال اپ کرنے کی کوشش کی ہے۔۔پپوکی خبرکے بعد 92نیوزمیں اس وقت ہیجانی اورطوفانی صورتحال ہے ۔پپوکامخبرکون ہے حاضراورسابق رپورٹرزپر”شکروں” نے کام شروع کردیاہے ۔۔تشدد کے بعد سے نہ آنے والے تین رپورٹرز بھی ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں، جن کے متعلق کہاجارہا تھا کہ وہ بطور احتجاج آفس جوائن نہیں کررہے۔۔بددلی اب بھی چھائی ہوئی ہے،پپو کے مطابق جہاں ادارے کے بیوروچیف نے مالک کے سامنے زبان تک کھولنے کی ہمت نہ کی وہیں پراخبارکے ریذیڈنٹ ایڈیٹرنے مالک کوکھلم کھلاکہہ دیاکہ وہ ٹائمنگ کے معاملے پررپورٹرزکوپابندنہیں کرسکتاایکسکلیوزووخبروں کے لیے رپورٹرزسارادن محنت کرتے ہیں رات یادن کی بھی تمیزنہیں کرتے اس لیےا نہیں  ٹائم کا پابند نہیں بناسکتا۔۔ذرائع کاکہناہے 92نیوزکوقائم ہوئے 5برس بیت گئے کبھی  بھی چینل کے مالک نے اپنے کسی نیوزکے ورکرسے تلخ لہجے میں با ت نہ کی مگرایساکیاہواکہ وہ ہاتھ اٹھانے پرمجبورہوگئے؟ پپو نے جب اس کی وجہ کی چھان بین کی تو انکشاف ہوا کہ تشدد والے واقعہ سے ایک دو روز پہلے ایک اور چینل کے بیوروچیف نے چینل کے مالک سے ون آن ون ملاقات کی تھی۔۔پپو کے مطابق  اس ملاقات کے بعد چینل کے بیوروچیف اور رپورٹرز کے ساتھ اچانک  مالک کی ٹون تبدیل ہوگئی اور پھر مغلظات اور تشدد والا واقعہ پیش آیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ بیورو چیف کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے تین رپورٹرز کو فارغ کیا جائے گا، ان میں  سے دو کی نشاندہی پپو نے تشدد والی مخبری میں کردی تھی۔۔ پپو کے مطابق مالک نے بیورو کا پورا سیٹ اپ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ اکادکا چھانٹیوںکا سلسلہ شروع کرے گا۔۔ اور ایک ہفتے میں اس کا آغا زہوجائے گا۔۔ پپو کا مزید کہنا ہے کہ ۔۔ ڈائریکٹرکوآرڈینیشن واقعے کے اگلے دن ہی کراچی پہنچ گئے تھے ۔۔اوررپورٹرزکورام کرنیکی کوشش میں لگے رہے ۔۔اطلاعات ہیں کہ چنددنوں میں چینل کامالک بھی کراچی پہنچنے والاہے ۔اورسب سے اہم خبریہ کہ مالک نے اب اپنابوریابسترچینل میں لگارکھاہے اپنے لیے الگ سے کمرہ تیارکرالیاہے جہاں سے وہ مانیٹرنگ کرتاہے۔۔دوسری طرف پپوکی 92کی پوسٹ صحافتی حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے ۔پپوکے ذرائع کہتے ہیں کچھ رپورٹرزنے مالک کوسبق سکھانے کے لیےمقدمہ درج کرانیکاعندیہ دیاہےکہ رپورٹرزکولتاڑنے کاانجام کیاہوتاہے مگرکچھ رپورٹرزاس معاملے پریکسرخاموش ہیں ۔جب کہ کچھ ایسے رپورٹرز جن  کانائنٹی ٹو سے کوئی لینا دینا نہیں یہ مشورہ دیتے پائے گئے کہ عمران جونیئر کو سمجھایا جائے کہ وہ ساتھی ورکرز کی خبریں لگانے سے بازآجائے۔۔ ایک خلیفہ رپورٹر جو کچھ عرصہ پہلے تک ایک چینل میں بڑے عہدے پر تھے اور اپنے کئی ساتھی رپورٹرز اور کیمرہ مینوں کو نوکریوں سے نکالنے کا سبب بنے تھے ،یہ مشورہ دے رہے تھے کہ عمران جونیئر کے خلاف سائبر کرائم کا کیس کیا جائے۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نائنٹی ٹو کے بیوروچیف نے ایک سینئر تجزیہ کار کو تشدد کیس کی پوری رودار سنائی جو تقریبا چالیس منٹ پر محیط تھی، موصوف ایک چینل پر بطور گیسٹ گئے اور وہاں یہ سارے معاملات اگل دیئے،ساتھ ہی افسوس کا اظہار بھی کیا کہ جو ہوا بہت غلط ہوا۔۔ پپو کے مطابق مالک نے صرف نیوزروم میں ہی برابھلا نہیں کہا بلکہ پوری مارکیٹنگ ٹیم کوگالیوں سے نوازا جس کے بعد بیوروچیف کوبھی سخت کلمات سہناپڑے۔بیوروچیف سے مالک نے کہاکہ جورپورٹرتین دن لیٹ اآرہاہے اس کی ایک دن کی تنخواہ کاٹ لی جائے۔اوربیوروچیف کی سب سے پہلے تنخواہ کاٹی جائے۔زردصحافت کے قائل نام نہادجرائم رپورٹرزاورہرادارے سے زبردستی نکالے جانیوالے رپورٹرکی سائبرکرائم جانیوالی بات پرکسی سنجیدہ حلقے نے کان تک نہ دھرے ۔ جب کہ ایک رپورٹرجوزیادہ اچھل کودرہاتھااس سے  کہاگیاکہ کیاغلط ہواہے خبرغلط چھاپناغلط ہے یامالک کاگالیاں دیناغلط ہے جس پراس نے بھی خاموشی اختیارکرلی۔۔پپو کا کہنا ہے کہ بیوروچیف سمیت ان کی پوری ٹیم کے سامنے دو آپشن ہیں، یا تو ذلت برداشت کرکے کام جاری رکھیں یا پھر باعزت طریقے سے استعفے دے کر چلے جائیں۔۔ پپو نے نشاندہی کی کہ استعفے دینا ایک مشکل امر ہوگا کیونکہ میڈیا انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے  اس لئے امکان ہے کہ سب پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے۔۔ پپو نے اس امر پر بھی حیرانگی ظاہر کی کہ تشدد کیس کے اگلے روز کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (سی آر اے) کا ایک وفد نائنٹی ٹو کے آفس گیا اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کرایا لیکن اس کی آفیشیل پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی ، اس کے پیچھے کیا ماجرہ ہے پپو کا کہنا ہےکہ وہ اگلی بار بتایاجائے گا۔۔

92 نیوز میں” بے عزتی ڈے “مالک کاتشدد:
https://imranjunior.com/92-news-mein-be-izzati-day-malk-ka-tashadud/

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں