پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی درخواست پر کرپٹو کرنسی ویب سائٹس کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اےآر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کرپٹو کرنسی سے متعلقہ 1540 ویب سائٹس بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط لکھا تھا۔ پی ٹی اے نے فوری طور پر ان ویب سائٹس کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایف آئی اے کا قانونی حوالہ کمزور ہے۔سٹیٹ بینک کے سرکلر کو بنیاد بنا کر ویب سائٹس کو بند نہیں کیا جاسکتا۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے مستقبل کے حوالے سے اداروں میں مشاورت کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جب تک اس حوالے سے کوئی میکنزم نہیں بن جاتا تب تک ویب سائٹس کو بند نہیں کیا جائے گا۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھی رائے مانگی ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments