میرپورخاص سب ڈویژن کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمرکوٹ پریس کلب کے پانچ سینئر اراکین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔۔ عدالت نے ایس ایچ او عمر کوٹ تھانہ کو حکم دیا ہے کہ سینئر صحافیوں علی مراد دل، او گوسوامی، اللہ جوڑیو، دلبرحسین، مشتاق نیاز راجر کو گرفتار کرکے عدالت میں چوبیس جون کو پیش کیا جائے۔۔۔ اطلاعات کے مطابق ان صحافیوں نے محکمہ صحت میں ہونے والی بدعنوانیوں کی نشاندہی کی تھی، جس پر انسداد دہشت گردی کورٹ میں ڈی ایچ او ہیلتھ کے اکاؤنٹ کلرک نے مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دائر کی۔۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ان صحافیوں کی ضمانت منظور کرلی ہے۔۔

Facebook Comments