اپریل 2016 میں پاناما لیکس نے پاکستان سمیت دنیابھر میں ہنگامہ برپا کر کے رکھ دیا جس میں بڑے بڑے سیاستدانوں اور شخصیات کی خفیہ پراپرٹیز اور پیسے کے بارے میں انکشافات کیئے گئے جس میں پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کا بھی نام سامنے آیا لیکن اب سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہاہے کہ ا س سے بھی بڑا سکینڈل جلد سامنے آنے والا ہے ۔ ابصار عالم نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”بین الاقوامی سطح پر پانامہ طرز کا ایک دھماکہ خیز سکینڈل جلد سامنے آ رہا ہے جس کے جھٹکے پاکستان میں زلزلہ پروف عمارات میں بھی شدت سے محسوس کیے جائیں گے،لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے۔۔۔کہ منصف، محترم ،میڈیا اور محتسب کا اس پر ردعمل پانامہ جیسا ہوگا یا کہ مختلف !!۔

Facebook Comments