wazir e aala punjab kia dictation le rhe hein

پانامہ کیسز ختم، سوالات اب بھی قائم، شاہزیب خانزادہ۔۔

اب کسے نیا “لاڈلہ ” قرار دیا جا رہا ہے اور کس سیاسی خاندان کیخلاف  “نیا بیانیہ ” بنایا جا رہا ہے ۔۔؟ سینئر تجزیہ کار شاہزیب خانزادہ نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔پاناما سکینڈل سے متعلق  اپنے پروگرام میں تجزیہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ   پاناما سکینڈل سے جڑے سوالات شریف خاندان کا پیچھا کرتے رہیں گے۔ پاناما سکینڈل نے پچھلے 8 سال میں ملک کے سیاسی مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کیے،پاکستان میں وقت اور حالات کیسے اور کتنی تیزی سے بدلتے ہیں پاناما کیس اس کی واضح مثال ہے، ایک وقت وہ تھا جب پاناما سکینڈل کو بنیاد بنا کر اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے سیاسی انجینئرنگ کی جس میں عدلیہ بھی شامل ہوئی اور سیاستدان بھی حصہ بنے، اس وقت وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا گیا، اب 8 سال بعد وقت اور حالات بدل گئے ہیں، پاناما سکینڈل کی بنیاد پر بننے والے تمام کیسز سے شریف خاندان کے افراد ایک ایک کر کے بری ہوگئے ہیں . نواز شریف کے دونوں بیٹے حسن نواز اور حسین نوا ز بھی بری ہوگئے ہیں،پہلے ان مقدمات میں عدالتوں سے سزا ہونے پر شریف خاندان کیخلاف بیانیہ بنا، اب انہی عدالتوں سے بریت ہونے پر بھی بیانیہ بنایا جارہا ہے اور انہیں” لاڈلا” قرار دیا جارہا ہے، یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ پاناما سکینڈل سے جڑے سوالات شریف خاندان کا پیچھا کرتے رہیں گے، پاناما سکینڈل میں بتایا گیا تھا کہ لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس شریف خاندان کی ملکیت ہیں جسے حسین نواز نے تسلیم بھی کرلیا تھا، اس کے بعد سوالات اٹھنے لگے کہ یہ فلیٹس شریف خاندان کی ملکیت میں کب اور کیسے آئے اور اس کی منی ٹریل کہاں ہے? اب 8 سال بعد پاناما سے جڑے کیسز سے ختم ہوگئے لیکن سوالات اب بھی قائم ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں